امریکی صدر نے میکسکو کے ساتھ امیگریشن پالیسی اور کاروبار سمجھوتہ ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔یہ امریکہ میں مستقل طور پر بسنے کی خواہش رکھنے والے میکسکن لوگوں کیلئے بڑی خبر ہے۔اتوار کو ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں امیگریشن دینے کی ڈیل وجود میں نہیں رہے گی۔امریکی صدر نے میکسکو کے ساتھ آزاد کاروبار سمجھتے کو بھی ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔ٹرمپ نے کہا "اگر میکسکو نے امریکہ آ رہے لوگوں کو نہیں روکا تو اس کے ساتھ 'فری ٹریڈ ایگریمنٹ 'ختم کیا جا سکتا ہے۔امریکی صدر نے دعوی کیا کہ وہ (میکسکو کے لوگ)تارکین وطن کو ملنے والی سکیورٹی کا فائدہ اٹھانے کیلئے امریکہ آتے ہیں۔
ڈونالڈ ٹرمپ
نے اتوار کو امریکی شہریوں کو ایسٹر کی مبارکباد دینے کے بعد ٹویٹ کیا۔"نو مور ڈاکا ڈیل"ٹرمپ نے کہا "میکسکو کو وہاں سے مسلسل امریکہ پہنچنے والے لوگوں کو روکنا ہی ہوگا۔نہیں تو ان کو دی جانے والی ہر طرح کی اقتصادی مدد بند کردی جائیگی"۔بتادیں کہ ٹرمپ کی پہل پر امریکہ ،کناڈا اور میکسکو ،نارتھ امیرکن فری ٹریڈ ایگریمنٹ 'پر دوبارہ ساتھ آئے ہیں۔
فلوریڈا میں اپنے گھر کے پاس واقع ایپس کوپل چرچ میں لوگوں کو ایسٹر کی مبارکباد دینے کے پہلے امریکی صدر نے کہا "میکسکو کو بارڈر پر ہماری مدد کرنی چاہئے۔وہاں سے بڑی تعداد میں لوگ امریکہ آ رہے ہیں۔کیونکہ وہ امریکہ کی امیگریشن پالیسی کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔